وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا،‏بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا،‏بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے، آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ