وزیر اعظم کا دورہ چین،عالمی رہنماوں کی سربراہی اجلاس میں شرکت خوش آئند ہے ،ڈاکٹر فضل الرحمان

وزیر اعظم کا دورہ چین،عالمی رہنماوں کی سربراہی اجلاس میں شرکت خوش آئند ہے اس فورم میں اکنامک زون کی تعمیر کے معاملات پر بحث کی جائے گی،ڈاکٹر فضل الرحمان اسلام آباد ۔14 مئی (اے پی پی) چین پاکستان کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دورہ چین اور بین الاقوامی رہنماوں اور وفود کی سربراہی اجلاس میں شرکت خوش …

وزیر اعظم کا دورہ چین،عالمی رہنماوں کی سربراہی اجلاس میں شرکت خوش آئند ہے
اس فورم میں اکنامک زون کی تعمیر کے معاملات پر بحث کی جائے گی،ڈاکٹر فضل الرحمان

اسلام آباد ۔14 مئی (اے پی پی) چین پاکستان کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دورہ چین اور بین الاقوامی رہنماوں اور وفود کی سربراہی اجلاس میں شرکت خوش آئند ہے ۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھرکے سربراہان اور وفود اس اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور ان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اپنے وفد کے ہمراہ شرکت نہایت خوش آئند ہے۔ انھوںنے کہا کہ چین کی اقتصادی راہدار منصوبے کے بارے میں سفارتی کوششیں پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں اور اب اس سفر کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک بیلٹ ایک سڑک کے تصور پر عمل پیرا ہونے کے لئے چین اور پاکستان کے درمیاں معاہدوں پر بڑی تعداد میں دستخط کئے جا چکے ہیں اور ان منصوبوں میں دیگر ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply