اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے چترال کے عوام کی ترقی کیلئے بے مثال وسائل مختص کئے ہیں۔توانائی منصوبوں پر کام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چترال میں توانائی منصوبوں سے تجارت،صنعت اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اتوار کو چترال میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے …
وزیر اعظم کا چترال میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے چترال کے عوام کی ترقی کیلئے بے مثال وسائل مختص کئے ہیں۔توانائی منصوبوں پر کام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چترال میں توانائی منصوبوں سے تجارت،صنعت اور سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اتوار کو چترال میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لواری ٹنل،متعدد ہائیڈرو پاور اور روڈ و انفراسٹر کچر سمیت میگا پروجیکٹس مسلم لیگ(ن)کے دور حکومت میں مکمل ہوئے۔وفاقی وزیر آبی وسائل،چیئر مین واپڈا اور سینئر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم کو چترال میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔








