اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے، ملک درست سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، جمہوری عمل کے تسلسل سے اس میں مزید اضافہ ہوگا، گیس اور بجلی کے قلت کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کم ہوتی ہوئی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا …
وزیر اعظم کا چترال گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔04 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے، ملک درست سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، جمہوری عمل کے تسلسل سے اس میں مزید اضافہ ہوگا، گیس اور بجلی کے قلت کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کم ہوتی ہوئی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے ، ، اب آپ نے جولائی کے انتخابات میں دوبارہ فیصلہ کرنا ہے اور اگر آپ نے درست فیصلہ کیا تو ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ آپ کو اس طرح کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے ، حکومت پہاڑی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، چترال کو گیس کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اطہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو چترال گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پہلے یونٹ کے افتتاح پر وزیر اعظم کے ہمراہ چترال سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین ، چیئرمین واپڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔








