وزیر اعظم کی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

کابل ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے رابطوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مشترکہ مقصد کے حصول پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے دونوں رہنماﺅں کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پایا گیا جو افغان صدارتی محل میں منعقد ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات نہایت خوشگوار اور دوستانہ …

کابل ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی نے رابطوں کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مشترکہ مقصد کے حصول پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے دونوں رہنماﺅں کے درمیان جمعہ کو وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پایا گیا جو افغان صدارتی محل میں منعقد ہوئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے۔افغان صدر نے وزیر ا عظم اور ان کے وفد کے ارکان کا خیر مقدم کیا جبکہ وزیر اعظم نے پرتپاک مہمان نوازی پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں