اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئل اینڈ گیس سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس سے ملک کی انرجی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، توانائی کی صورتحال بہتر کئے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اس لئے کاروباری برادری ایسی تمام کوششوں کی …
وزیر اعظم کی توجہ سے توانائی کا شعبہ ترقی کرے گا، زاہد حسین
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئل اینڈ گیس سیکٹر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس سے ملک کی انرجی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، توانائی کی صورتحال بہتر کئے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے اس لئے کاروباری برادری ایسی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی سال تک وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی حیثیت سے ایمانداری اور محنت سے کام کیا ہے اور وہ ایل این جی پالیسی کے معمار ہیں جس سے ملک میں توانائی بحران میں کمی آئی ہے اس لئے کاروباری برادری کو امید ہے کہ ان کے دور میں توانائی کا شعبہ بھرپور ترقی کرے گا۔








