اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری حکومت عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ، گزشتہ سال حج انتظامات اطمینان بخش رہے ۔ جمعہ کو یہاں سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل (ر) خان ہشام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حج کے دوران پاکستانی حجاج کو زیادہ سے …
وزیر اعظم کی سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری حکومت عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ، گزشتہ سال حج انتظامات اطمینان بخش رہے ۔ جمعہ کو یہاں سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر وائس ایڈمرل (ر) خان ہشام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حج کے دوران پاکستانی حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ حج کے لئے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیںدونوں ممالک علاقائی اورعالمی سطح پر باہمی مفاد کے تمام ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔









