وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈیرہ کوبے چک میں عمائدین سے گفتگو

سیالکوٹ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2019ءعوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل اور وسائل کی عام آدمی تک یقینی دستیابی کی ضمانت دیتا ہے‘ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2019ءپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بااختیار بنانے کے عزم اور وعدہ کی تکمیل …

سیالکوٹ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2019ءعوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل اور وسائل کی عام آدمی تک یقینی دستیابی کی ضمانت دیتا ہے‘ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2019ءپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بااختیار بنانے کے عزم اور وعدہ کی تکمیل کی طرف بڑھتا ہوا ایک انقلابی قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ کوبے چک میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے آسان کام کیے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل ترین معاشی حالات کنٹرول کر رہی ہے اور ہمیں معیشت مشکل ترین حالات میں دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھے معاشرے کمزور طبقات کی فکر اور احساس کرتے ہیں اور ترقی یافتہ معاشروں میں حکومتیں اپنے عوام کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوامی دہلیز پر مسائل کے حل کےلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی مضبوطی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا ماڈل احساس کی بنیاد پر قائم ہوا اور جب تک نچلی سطح پر لوگوں کو حقوق نہیں دیئے جاتے اس وقت تک ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ نے کمزور طبقات کو اوپر اٹھایا جس سے ریاست مضبوط بنی اور کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود ، حقوق و فرائض کے تحفظ کےلئے بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے اور بلدیاتی نظام وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی تکمیل کی طرف کامیاب قدم ثابت ہو گا۔

Leave a Reply