وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کی ملاقات

لاہور۔18 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہےں ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت ضروری …

لاہور۔18 مئی(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہےں ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت ضروری ہے ، حکومت توقع رکھتی ہے کہ میڈیا موجودہ حالات میں ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل ‘سینئر صحافی و ایڈیٹرضیاءشاہد‘ سلمان غنی ‘ مجیب الرحمن شامی‘ عارف نظامی و دیگر میڈیا مالکان اور صحافی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply