اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کا کارنامہ ہے جس نے پاکستان کے عوام کی حمایت سے آپ کے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا، کٹھ پتلی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 19 غیر ملکی دورے کیے اور …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کا کارنامہ ہے جس نے پاکستان کے عوام کی حمایت سے آپ کے استحصالی تسلط کا خاتمہ کیا، کٹھ پتلی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 19 غیر ملکی دورے کیے اور قومی خزانے کو 259.59 ملین کا چونا لگایا۔شاہد خاقان صاحب! آپ اور ن لیگی ترجمان پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ کس پر غصہ اتار رہے ہیں، نواز شریف کو سزا عمران خان نے نہیں عدالتوں نے دی ہے۔ جعمرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ اپنی بےگناہی میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے قطری خط پیش کر دیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال صاحب !آپ پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کے سوالات کا جواب دیں،آپ کے جرائم کے ثبوت سرکاری دستاویزات سے برآمد ہو رہے ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے، اپنے دور حکومت میں آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی کاروبار سے فرصت ملتی تو آج پاکستان میں عوام کا کاروبار چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں آپ نے معیشت کی گاڑی کے پہیے اتار کر اس کا انجن بھی بیچ دیا۔








