وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سی پی این ای کے نمائندگان سے گفتگو

کراچی۔ 22 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا سے منسلک افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے نمائندگان سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے …

کراچی۔ 22 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا سے منسلک افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے نمائندگان سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اکیڈمی کا قیام نہ صرف اس شعبے کی ضرورت ہے بلکہ یہ معاشرے کے لئے بھی ضروری ہے کیونکہ معاشرتی اقدار کو برقرار رکھنے کےلئے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ٹریننگ ضروری ہے ۔ انہوں نے چین اور جاپان کے سفیروں سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ٹیکنالوجی اور اسکلز کی ٹریننگ فراہم کرنے کے لئے تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرزدیگر عوامل کے علاوہ آجر اور اجیر کے درمیان غلط فہمیوںں کی وجہ سے متاثرہیں ۔

Leave a Reply