اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان، سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینٹر فیصل جاوید،پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور سمیت دیگر نامور شخصیات نے پاکستان ٹیلی وژن کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر افسران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، سینٹر فیصل جاوید اور دیگر کی ادارے کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر افسران و کارکنان کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان، سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینٹر فیصل جاوید،پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور سمیت دیگر نامور شخصیات نے پاکستان ٹیلی وژن کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر افسران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے یہ قومی ادارہ اسی طرح ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نے ملکی ثقافت کو پوری دنیا میں احسن انداز سے روشناس کرایا۔اس ادارے نے قومی بیانئے کو تقویت دی۔ملکی ترقی میں پی ٹی وی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نے پاکستان کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔پاکستان کے روشن خیال تشخص کو اجاگر کرنے میں پی ٹی وی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان نے کہا ہے کہ قومی ادارے کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر پ±رعزم انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔مسابقت کی موجودہ فضا میں پی ٹی وی کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کا استحکام میری اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے کہا ہے کہ پی ٹی وی مشرقی روایات کا امین ہے۔اس قومی چینل نے ہمیشہ معاشرتی اقدار کی پاسداری کی ہے۔ پی ٹی و ی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف سمتوں میں کام جاری ہے۔پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا کا آغاز اسی چینل سے ہوا اور اس نے ناظرین کے دلوں پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کی۔مقابلے کے موجودہ رجحان میں اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پی ٹی وی کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔بڑی سکرین سمٹ کر موبائیل سکرین تک آ گئی ہے۔پی ٹی وی میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔سالگرہ کی خوشی میں ہیڈکوارٹرز سمیت پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز پر تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔








