وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

لاہور ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سموگ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خدوخال بیان کئے ہیں ہم نے آلودگی کی زد میں آنے والے تمام شہروں کو بہتر بنانا ھے،تھانہ کلچر میں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں …

لاہور ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سموگ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خدوخال بیان کئے ہیں ہم نے آلودگی کی زد میں آنے والے تمام شہروں کو بہتر بنانا ھے،تھانہ کلچر میں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی میںہونے والی تبدیلیاں گڈ گورننس کی طرف پیش رفت ہیں ، پنجاب پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ایک بہترین اور قابل افسر ہیں،پولیس سسٹم میں بھی جلد نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے سموگ کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خدوخال بیان کئے ہیں ،ھم نے آلودگی کی زد میں آنے والے تمام شہروں کو بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقرری اور تبادلے میرٹ پر ھوئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی سوچ میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں، عوامی نمائندے سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہوکر پولیس کے روایتی کلچر میں تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایماندار افسران بلاخوف و خطر اپنا کام کریں، حکومت ہر ایماندار افسر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی قانونیٹیم نے اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دیا ، عدالتی فیصلے میں بھی کہیں کسی کی نا اہلی کا ذکر نہیں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی چھانٹی یا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملے آج وزیر اعظم کے سامنے لایا گیا ہے ،اس معاملہ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کررھے ہیں ۔