وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوتا ہے اسلئے اس کا طاقتور ہونا ضروری ہے، ہم ایسے شخص کی بطور الیکشن کمشنر تقرری کریں گے جو تجربہ کار اور غیرجانبدار ہو، اپوزیشن کی مرضی اور خواہشات کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوتا ہے اسلئے اس کا طاقتور ہونا ضروری ہے، ہم ایسے شخص کی بطور الیکشن کمشنر تقرری کریں گے جو تجربہ کار اور غیرجانبدار ہو، اپوزیشن کی مرضی اور خواہشات کے مطابق الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ادارے کبھی شخصیات کے تابع نہیں ہوتے، ادارے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ایک مشاورتی عمل ہے، ہماری قانونی ٹیم الیکشن کمیشن سے متعلق مشاورت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی الیکشن کمشنر کیلئے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی ناموں کو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا، حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اس ادارے کو کسی صورت میں بھی بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے، ہم ایسا لائحہ عمل طے کریں گے جس سے یہ ادارہ آئینی طور پر مزید بااختیار بنے اور اس کی ساکھ پہلے سے مزید بہتر ہو، حکومت تمام آئینی دستیاب قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کے مطابق کردار ادا کرے گی۔