وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وباءپر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے، عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام کی صحت …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وباءپر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے، عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتا ہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی، وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے عوام کو ہدایت کی کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔ ریسٹوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر ہی نبرد آزما ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔