اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ریاستوں یا غیر ریاستی کرداروں کو منتقل نہ کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار جوہری ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان غیر ریاستی کرداروں کو ان ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ …
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1540پر عملدرآمد کے موضوع پر علاقائی سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ریاستوں یا غیر ریاستی کرداروں کو منتقل نہ کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار جوہری ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان غیر ریاستی کرداروں کو ان ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ شراکت دار کے طور کام جاری رکھے گا۔ منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کے موضوع پر ایک علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جامع ‘قانونی ‘ریگولیٹری ‘ادارہ جاتی اور اطلاعاتی اقدامات کئے ہیں جو ہماری چار قومی رپورٹس میں بیان کئے گئے ہیں اور اس سیمینار کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کے مقاصد کے حصول اور ترقی پذیر ممالک کو مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت پرامن مقاصد کے لئے سٹریٹجیک ‘ اشیاءکے دوہرے استعمال ‘ میٹریل اور ٹیکنالوجیز کی رسائی میں سہولت کے درمیان ایک توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔








