وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیاروں کے پاور یونٹ کی اوور ہالنگ اپنی انجینئرنگ صلاحیتیوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کر لی جو کہ اس شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پی آئی اے کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اس کی تنظیم نو اور بحالی ایک حقیقت کا روپ دھار …

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیاروں کے پاور یونٹ کی اوور ہالنگ اپنی انجینئرنگ صلاحیتیوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کر لی جو کہ اس شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پی آئی اے کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اس کی تنظیم نو اور بحالی ایک حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے انجینئرنگ میں اس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کی بچت ہو گی جو کہ اس سے پہلے ان پاور یونٹس کو بیرون ملک بجھوا کر ان کی مرمت پر خرچ کئے جاتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر پی آئی اے انجینئرنگ کی سہولیات میں بتدریج اضافے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔