اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے” افریقہ پالیسی“ پر عمل پیرا ہے، افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی …
وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق داﺅد کی کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے” افریقہ پالیسی“ پر عمل پیرا ہے، افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کینیا میں تعینات ہونے والی پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ مشیر تجارت نے کینیا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی سفیر پاکستان کینیا تعلقات اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان افریقہ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے ”افریقہ پالیسی“ پر عمل پیرا ہے۔ افریقی ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے حوالے سے کینیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس موقع پرنئی تعینات ہونے والی سفیر ثقلین سیدہ نے مشیر تجارت کو نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیں گے۔








