وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داود کی آئی ایم ایف مشن چیف سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو سے ملاقات کے دوران کیا ۔ مشیر …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو سے ملاقات کے دوران کیا ۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی جلد متعارف کروائیں گے ، اس پالیسی سے ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کیلئے مختلف معاشی اصلاحات کی ہیں ۔اس موقع پر آئی ایم ایف مشن چیف رمیریز ریگو نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اصلاحات اچھا پروگرام اقدام ہے۔ رمیریز ریگو نے امیدظاہر کی کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply