وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی فن لینڈ کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ عمران خان کو عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں ممتاز کرنے کیلئے کافی ہے، اس منصوبے کے اثرات عالمی ہوں گے، پاکستان موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کی کاوشیں کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ پاکستان کا ہدف صفر کچرا کے اصول پر مبنی …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ عمران خان کو عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں ممتاز کرنے کیلئے کافی ہے، اس منصوبے کے اثرات عالمی ہوں گے، پاکستان موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کی کاوشیں کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ پاکستان کا ہدف صفر کچرا کے اصول پر مبنی سرکلر اکانومی کا قیام ہے جس کا آغاز اسلام آباد سے بہت جلد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فن لینڈ کی ایک کمپنی تکنیکی معاونت بھی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فن لینڈ کے سفیر سے ایک ملاقات میں کیا۔ فن لینڈ کے سفیر ہیری کامارینن نے پیر کو مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان اور فن لینڈ کے مابین تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply