اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعہ کو پی آئی اے اسلام آباد میں پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن …
وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی نے پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے ) کی نیو کارپوریٹ لک کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعہ کو پی آئی اے اسلام آباد میں پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن عرفان الہی ‘سی ای او مشرف رسول سیان،سی او او ضیاءقادر‘ سی سی او بلال منیر شیخ ‘چیف ٹیکنکل آفیسر عامر علی سمیت پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویڑن کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہیں ہیں۔پی آئی اے نے قومی جانور”مارخور“ کی تصویروالا لوگوجاری کردیا ہے ‘پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک میں کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کاپرچم اس کے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اس کے بعد اردو میں پی آئی اے لکھا گیا ہے۔








