اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، مہنگائی اور گورننس کو اگلے چند ماہ میں قابو کر لیں گے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ گورننس پر مرکوز ہے، مصنوعی …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، مہنگائی اور گورننس کو اگلے چند ماہ میں قابو کر لیں گے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ گورننس پر مرکوز ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا پڑا تو کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت آئندہ دو سالوں میں اپنے منصوبوں کو مکمل کرے گی جن سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے رقبے کے لحاظ سے اس کے مسائل بھی زیادہ ہیں، عثمان بزدار ٹیم ورک کے ساتھ پنجاب میں کام کر رہے ہیں، اگر کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب کے وزراء کو تبدیل کیا جاتا ہے تو اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دامن صاف ہے اسلئے فارن فنڈنگ کیس سے پریشان نہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں 40 ہزار رسیدیں جمع کرا چکی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے، دھرنے کی طرح اپوزیشن کو الیکشن کمیشن میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔








