وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پریشانی پیدا کرنیوالوں کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پریشانی پیدا کرنیوالوں کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میںانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کے خلاف موشن ناکام ہوا اب سینیٹ چیئرمین کیخلاف موشن بھی ناکام ہوگیا ہے۔ایک سال ہونے کو ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں صرف کھانے کی میز پر اکٹھی ہوتی ہیں،امید کی جاسکتی ہے کہ اب وہ اگلی دفعہ صرف مینیو میں بہتری کرسکیں گی ۔