وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور این ڈی ایم اے کا نمایندہ بھی شریک تھا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پمز ہسپتال اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت پمز ہسپتال میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور این ڈی ایم اے کا نمایندہ بھی شریک تھا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موجودہ صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پمز ہسپتال اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ سیفٹی آف ہیلتھ ورکرز حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ حفاظتی ماسک اور ضروری آلات کی لسٹ فوری فراہم کرے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ایک مربوط سپلائی چین کا سسٹم بنا لیا ہے۔ حفاظتی آلات کی فراہمی وافر مقدار میں یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 70بیڈز کو مزیز اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو بھی کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہسپتالوں کا عملہ مکمل تیار ہے ۔