اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں،آئل ریفائنریوں کی پیداوار اور تیل و گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، ایل پی جی کی قیمتوں اور فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا، توانائی کے شعبہ میں مسابقت کے …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب ،صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں،آئل ریفائنریوں کی پیداوار اور تیل و گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے، ایل پی جی کی قیمتوں اور فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا، توانائی کے شعبہ میں مسابقت کے ذریعے اہداف حاصل کئے جائیں گے، صارفین کو 2 ارب 80 کروڑ روپے اضافی گیس بلوں کی مد میں عدالتوں سے کیس ختم ہونے کے بعد واپس کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ندیم بابر نے کہاکہ تیل اور گیس کے شعبہ میں ہمیں مسابقت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔ قیمتوں کی صورتحال کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پالیسی سازوں اور ریگولیٹرز کی الگ الگ ذمہ داریاں ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا موسم گرما میں کمی کا شکوہ ہوتا ہے جبکہ موسم سرما میں ان کی قیمتیں بہت بڑھا دی جاتی ہیں جس سے غریب اور دور درازعلاقوں میں رہنے والے صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے کیونکہ ایل پی جی غریب عوام کا ایندھن ہے۔








