اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ قریبی باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ میں پیل آسٹن گلوبل کے افریقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر خمینی بخاری سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر دونوں ممالک نے تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں اضافہ کیا تو پاکستان …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی برطانیہ میں پیل آسٹن گلوبل افریقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ دوطرفہ قریبی باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ میں پیل آسٹن گلوبل کے افریقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر خمینی بخاری سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر دونوں ممالک نے تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں اضافہ کیا تو پاکستان اور نائیجیریا کو بہت فائدہ ہو گا۔ ڈیلی ٹرسٹ کے مطابق انہوں نے نائیجیریا میں کاروباری اور معاشی مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔خمینی نے کہا کہ ان کی تنظیم نے بڑی پاکستانی کمپنیوں کے لئے لاگوس میں ’میڈ اِن پاکستان ایکسپو‘ کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش نائیجیریا میں کرسکیں۔








