اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار سے پاکستان میں جاپانی سفارتحانے کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ٹوکیتا یوجی اور ڈوئی ٹاکیمی سیمت یو این ڈی پیز کے نمائندگان اگنیشیو ارتازا اور لاورا شیری دان شامل تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار نے وفد کا خیر مقدم کیا اور مختلف …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے پاکستان میں جاپانی سفارتحانے کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار سے پاکستان میں جاپانی سفارتحانے کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ٹوکیتا یوجی اور ڈوئی ٹاکیمی سیمت یو این ڈی پیز کے نمائندگان اگنیشیو ارتازا اور لاورا شیری دان شامل تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار نے وفد کا خیر مقدم کیا اور مختلف شعبوں بالخصوص نوجوانوں کے انانی وسائل کی ترقی کے لئے پیش کردہ تعاون کے پروگراموں میں جاپان کی حکومت کی جانب سے جاری تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ عثمان ڈار نے پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے ان کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کےلئے جاپان کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں باہمی تعاون پر زور دیا۔انہوں نے جاپان کی طرف سے پاکستانی طلباءاور نوجوانوں کواسکالرشپس دینے پر ان کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سکالر شپس اپنے نوجونوں کی استعداد کار کو بڑھانے کا خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد میں مختلف سفارتخانوں کے ساتھ تعاون اور پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ موثر رابطے کے لئے وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے پورٹل کے ذریعہ اسکالرشپ کو مربوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو خد مختار بنانا ہے اور اس عمل میں سرکاری اور نجی شعبے کو شامل کرنا ضروری ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک ویب پورٹل کام کرے گا جس پر نوجوانوں سے متعلق تمام ڈیٹا اور تفصیلات دی جائے گی۔اس موقع پر ٹوکیتا یوجی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان روابط، ثقافتی اور تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان کثیر تعداد میں پاکستانی طلبہ کو مختلف شعبوں میں سکالرشپ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان نئی مہارت اور ٹکنالوجی سیکھنے میں بہت متحرک اور پرجوش ہیں۔ہم اس طرح کے نوجوانوں کے ساتھ اپنا علم شیئر کرے پر بہت خوش ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خسوصی برائے امور نو جوانان عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کو یقینی بنانے کے لئے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو جاپان، یو این ڈی پی اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کیا جائے تاکہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے اجتماعی کوششوں کو برائے کار لایا جا سکے۔ ہم اس معاملے میں شدید خواہش رکھتے ہیں کہ ہماری حکومت کے موجودہ پروگراموں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے متوقع نتائج حاصل کئے جائیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم آفس کے حکام بھی موجود تھے۔








