وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایس ایم ای 2026 ایکسپو کا جائزہ اجلاس

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو زوم کے ذریعے ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو۔ 2026 کے انعقاد میں مصروف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی ٹیم کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران مذکورہ ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس ایونٹ کو مضبوط بنانے کے لیے مثالی …

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے منگل کو زوم کے ذریعے ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو۔ 2026 کے انعقاد میں مصروف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی ٹیم کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران مذکورہ ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس ایونٹ کو مضبوط بنانے کے لیے مثالی اندا ز سے کام کریں۔ تاکہ ملک میں موجود مائکرو ، سمال اور میڈیم سطح کے مینوفیکچرنگ سیکٹرز کو قومی سطح پر بھرپور انداز سے متعارف کرا یا جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سے متعلقہ ایس ایم ای کلسٹرز پر خصوصی توجہ دینے کا کہا۔

قبل ازیں سمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو مذکورہ سہ روزہ ایکسپو کے دوران 24 جنوری سے 26 جنوری 2026 تک کی گرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ایچ بی ایل، بینک الحبیب اور پاک سوزوکی موٹرز اس ایونٹ کے انعقاد میں پلاٹینم اسپانسرز کے طور پر اور بینک آف پنجاب، گولڈ اسپانسر کے طور پر تعاون کررہے ہیں۔