وزیر اعلیٰبلوچستان جام کمال خان کی کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ ۔18 اپریل (اے پی پی )وزیر اعلیٰبلوچستان جام کمال خان کی کوسٹل ہائی وے پر بس مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہاء کی ہے، امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر …

کوئٹہ ۔18 اپریل (اے پی پی )وزیر اعلیٰبلوچستان جام کمال خان کی کوسٹل ہائی وے پر بس مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہاء کی ہے، امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔دہشت گردی کا واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔

Leave a Reply