وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں نوجوان سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں نوجوان سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں نوجوان سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر ہر صورت گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔








