وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاک چین گرلز ہائی اسکول فقیر کالونی گوادر کی ہونہار طالبہ آمنہ داد کریم کو صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک چین گرلز ہائی اسکول گوادر کی ہونہار طالب کو ایوارڈ سے نوازا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاک چین گرلز ہائی اسکول فقیر کالونی گوادر کی ہونہار طالبہ آمنہ داد کریم کو صوبائی سطح پر انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ نے طالبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی استعداد کا روشن مظہر قرار دیا۔
انہوں نے طالبہ کے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی محنت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا ۔طلبہ کی جانب سے ایوارڈ اسکول کے استاد نسیم شیر محمد نے وصول کیا ۔آمنہ داد کریم کی کامیابی وزیراعلیٰ کی تعلیم دوست پالیسی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ کامیابی گوادر، اسکول، اساتذہ، والدین اور پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔








