وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد

کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور کا منصب سنبھالنا آزاد کشمیر کے لیے ایک نئے سیاسی و انتظامی دور کے آغاز کی علامت ہے، جس سے خطے میں استحکام، …

کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور کا منصب سنبھالنا آزاد کشمیر کے لیے ایک نئے سیاسی و انتظامی دور کے آغاز کی علامت ہے، جس سے خطے میں استحکام، ترقی اور جمہوری روایات مزید مضبوط ہوں گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نئی قیادت سے مثبت توقعات وابستہ ہیں اور امید ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور عوام کی امنگوں کے مطابق بہتر طرزِ حکمرانی، شفافیت اور ترقیاتی ایجنڈا آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ہی مضبوط اداروں کی بنیاد بنتا ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ آزاد کشمیر میں اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے مکمل ہوئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بین الصوبائی روابط، تعاون اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنائے گی۔ دونوں خطوں کے درمیان سماجی، معاشی اور انتظامی تعاون کے کئی مواقع موجود ہیں جنہیں مشترکہ کوششوں سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائےَ۔