وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو خوشی دی اور اس کامیابی سے ثابت ہوا کہ ہماری ٹیم ہر میدان میں صلاحیت اور عزم رکھتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سری …

کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو خوشی دی اور اس کامیابی سے ثابت ہوا کہ ہماری ٹیم ہر میدان میں صلاحیت اور عزم رکھتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مہمان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرکے اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہترین مثال قائم کی ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ سے وابستگی اور جذبہ قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کی فضا مضبوط ہو رہی ہے اور دہشت گردی کے عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے ،کھیلوں کے میدان آباد ہونا امن کی جیت کا واضح ثبوت ہے ۔میر سرفراز بگٹی نے بابر اعظم کی سنچری کو ٹیم کے حوصلے اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انفرادی کارکردگی پوری ٹیم کے جذبے کی آئینہ دار ہے ۔وزیر اعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے گی۔