وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے منگل کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 07 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے منگل کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔ سی ایم ہائوس کے تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہیومن کیپیٹل، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر سرمایہ کاری کر رہی ہے،تعلیم اور صحت حکومت کے ترجیحی شعبے ہیں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ری ویمپنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر خصوصی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے،ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع ترقیاتی پیکج تشکیل دیا گیا ہے۔








