پشاور۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بریکوٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظفر سید کے کورونا سے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا …
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا بریکوٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر کے کورونا سے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
پشاور۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بریکوٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظفر سید کے کورونا سے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں، طبی عملہ دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔








