وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معقول پارلیمنٹ سے جامع خطاب کیا ہے،ملک میں ڈیم انتہائی ضروری ہیں، پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہو گا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے …

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معقول پارلیمنٹ سے جامع خطاب کیا ہے،ملک میں ڈیم انتہائی ضروری ہیں، پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، متنازعہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہو گا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے بعد ”اے پی پی“ کے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن کی علامت ہیں، انہوں نے جامع انداز میں خطاب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں جو بیان دیا ہے، یہ پالیسی بیان ہے اور ایک آئینی ضرورت ہے۔انہون نے کہا کہ پانی کی قلت سے ملک میں قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سندھ سمجھتا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔