وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی شانداربیٹنگ، چیف منسٹر الیون نے چیف سیکرٹری الیون کودوستانہ کرکٹ میچ میں 45 رنز سے ہرادیا

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی شانداربیٹنگ کی بدولت چیف منسٹر الیون نے چیف سیکرٹری الیون کودوستانہ کرکٹ میچ میں 45 رنز سے ہرادیا،میر سرفراز بگٹی نے پراعتماد انداز سے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،جسے شائقین نے خوب سراہا ۔ ہفتہ کو پی ڈی ایم اے کرکٹ گراؤنڈ میں چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے مابین کھیلا …

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی شانداربیٹنگ کی بدولت چیف منسٹر الیون نے چیف سیکرٹری الیون کودوستانہ کرکٹ میچ میں 45 رنز سے ہرادیا،میر سرفراز بگٹی نے پراعتماد انداز سے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،جسے شائقین نے خوب سراہا ۔ ہفتہ کو پی ڈی ایم اے کرکٹ گراؤنڈ میں چیف منسٹر الیون اور چیف سیکرٹری الیون کے مابین کھیلا جانے والا دوستانہ کرکٹ میچ سنسنی خیز لمحات، شاندار بیٹنگ اور عمدہ بائولنگ کا حسین امتزاج ثابت ہوا۔

شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا ۔ چیف سیکرٹری الیون نے ٹاس جیت کر پہلے چیف منسٹر الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی چیف منسٹرالیون نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 181رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، چیف منسٹر الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور زاہد خلجی نے کیا،دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 119 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا،

میر سرفراز بگٹی نے دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،جواب میں چیف سیکرٹری الیون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس محمد طاہر خان نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کیلئے بھرپور کوشش کی لیکن ان کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں

،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آل راؤنڈ شاندار کارکردگی میچ کا نمایاں پہلو رہی جس نے نہ صرف ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شائقین کی بھرپور توجہ بھی حاصل کی ۔ دوسری جانب میچ میں فیلڈنگ کے دوران سردار کوہیار خان ڈومکی، بابر خان ، سید امین، حسن میر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں