فیصل آباد ۔02 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے صحت سب کے لئے منصوبہ کے تحت جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی لاکھوں غریب ، نادار ، مفلس و مستحق خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت فیصل …
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صحت ا نصاف ہیلتھ کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد ۔02 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے صحت سب کے لئے منصوبہ کے تحت جھنگ اور پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی لاکھوں غریب ، نادار ، مفلس و مستحق خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کے تناسب سے 4 لاکھ 11ہزار اور چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی کے تناسب سے 88 ہزار سے زیادہ غریب خاندانوں کو فی خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا ہیلتھ کور حاصل ہو گا اور لاہور یا کسی دوسرے بڑے شہر میں جا کر علاج معالجہ کروانے کی صورت میں متعلقہ خاندان کو کرایہ بھی حکومت فراہم کرے گی جس کے ساتھ ساتھ صحت انصاف ہیلتھ کارڈ رکھنے والا خاندان اپنے گھرانے کے کسی بھی فرد کا مفت علاج کروا سکے گا جبکہ پنجاب میں پہلے مرحلہ میں 70 لاکھ مستحق و غریب خاندانوں میں صحت انصاف ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں نیز فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایسٹرن ویسٹ واٹر پلانٹ لگانے کے علاوہ 112 ارب روپے کی لاگت سے یہاں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 500 منصوبوں کو بھی مکمل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نہ صرف عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے بلکہ عمران خان نے انتخابات کے موقع پر جس ایجنڈے کا اعلان کیا تھا اس کے تحت عوام کی خدمت کے اس ایجنڈے کی تکمیل یقینی بنا ئی جائے گی اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور عوام جلد موجودہ پاکستان کو نیا بدلا ہوا پاکستان پائیں گے جس کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔









