وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہائو س اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت طبقات کی فلاح ہمارا فرض ہے، کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے، پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو …

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہائو س اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت طبقات کی فلاح ہمارا فرض ہے، کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے، پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جارہاہے اورشہروں میں لنگر خانے بھی کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے اور یہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کمزور طبقے کو یکسر نظر انداز کیا گیاکیونکہ سابق حکمرانوں کی ترجیحات نمائشی منصوبے لگانا تھا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی ضروریات پر فوکس کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی غریب، نادار اور محروم معیشت طبقات کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق پاکستان بیت المال محروم طبقات کے لئے پناہ گاہوں سمیت فلاحی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جنوبی پنجاب میں بھی پاکستان بیت المال نے گرانقدر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان بیت المال کو فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں بتایا کہ پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔