وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا وفاق کی علامت ہے اور یہ ایوان صوبائی اکائیوں کی موثر انداز میں …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا وفاق کی علامت ہے اور یہ ایوان صوبائی اکائیوں کی موثر انداز میں آواز اٹھاتا رہے گا تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین سینیٹ کو پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایوان بالا صوبائی اکائیوں کی ترقی اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور کوشاں ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے وفاق اور مختلف صوبوں کے مابین ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور ایوان بالا اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply