لاہور۔28ستمبر (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کی بہادری کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ نے شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہید کیپٹن عبداللہ ظفر نے بہادری کیساتھ دہشت گردوں …
وزیر اعلی عثمان بزدارکی جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت، شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کی بہادری کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ نے شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہید کیپٹن عبداللہ ظفر نے بہادری کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور اپنی قیمتی جان وطن کے امن کے لیے قربان کی۔ شہید کیپٹن عبداللہ ظفر نے فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگی پاک دھرتی پر قربان کی اورقوم کو شہید کی لازوال قربانی پر ناز ہے۔








