صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے حلقے کی عوام کے مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مختلف گلیوں کا دورہ کیا اور بچوں میں گھل مل گئے۔ بچوں نے مریم نواز اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے متوسط طبقات کیلئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں،بلال یاسین

مزید خبریں
لاہور۔9مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے حلقے کی عوام کے مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مختلف گلیوں کا دورہ کیا اور بچوں میں گھل مل گئے۔ بچوں نے مریم نواز اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنوں سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عوام کی دہلیز پر انکے مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ (ن) کا طریق خدمت ہے، حلقے کی عوام کا دہائیوں سے مسلم لیگی قیادت پر اعتماد خدمت اور جذبے کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے متوسط طبقات کیلئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں،سہولت بازاروں میں اشیا خورونوش کی مناسب داموں میں فراہمی بہت بڑا ریلیف ہے، اپنی چھت، اپنا گھر، دھی رانی، رمضان نگہبان، اپنی زمین،اپنا گھر جیسے منصوبے مثالی ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے دہائیوں کے گھمبیر مسائل حل کیے جارہے ہیں،عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کا سفر زور و شور سے جاری رہے گا۔








