وزیر اعلی پنجاب کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک، مسیحی برادری کے ارکان اسمبلی کو کرسمس کیک کا تحفہ بھجوایا

لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ارکان اسمبلی کو کرسمس کیک کا تحفہ بھجوایا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کو کرسمس کیک بھجوایا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے رکن …

لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ارکان اسمبلی کو کرسمس کیک کا تحفہ بھجوایا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کو کرسمس کیک بھجوایا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ، اراکین پنجاب اسمبلی پیٹر گل اور ہارون گل کو بھی کرسمس کیک بھجوائے گئے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ خوشی ہے کہ مسیحی برادری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرسمس کی تقریبات منا رہی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باعث میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکا۔ میری طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹر ز کی ہدایت کے مطابق ضروری ادویات بھی لے رہا ہوں اور آرام بھی کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت یابی کے لئے عوام کی دعائوں پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔