وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس

گلگت ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال پر غورو فکر کے کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ پورے خطے میں کہیں پر بھی آٹا اور گندم کا بحران نہیں، ضرورت پڑنے پر مزید منگوایا جائے گا جس کیلئے حکومت گلگت بلتستان پاسکو سے رابطے میں …

گلگت ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال پر غورو فکر کے کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ پورے خطے میں کہیں پر بھی آٹا اور گندم کا بحران نہیں، ضرورت پڑنے پر مزید منگوایا جائے گا جس کیلئے حکومت گلگت بلتستان پاسکو سے رابطے میں ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری صحت گلگت بلتستان راجہ رشید علی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکریٹری ٹو سی ایم ،جی بی ثناء اللہ ،سیکریٹری اطلاعات فدا حسین، سیکریٹری ہیلتھ راجہ رشید علی سیکریٹری خوارک راجہ فضل خالق،ڈی جی جی بی ڈی ایم اے فرید احمد،ڈی ایس قانون محمد شفیق، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ منصور،فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان و دیگر شریک تھے۔دوسری جانب حکومت گلگت بلتستان نے موجودہ تشویشناک صورتحال اور لاک ڈاون میں مزید پابندیوں کے باعث متاثر ہونے والے دیہاڑی دار طبقہ، نادار غریب اور مفلس افراد کیلئے راشن پہنچانے سیکریٹری سوشل ویلفیئر رحمان شاہ کو ان افراد کی فہرست اور رجسٹریشن کے عمل کو مرتب کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔