وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسوداکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے بدھ کو یہاں پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران آبی وسائل کے سیکٹر میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر فیصل واوڈا نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں واٹر ریسورسز سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے سفیر کو بتایا …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے بدھ کو یہاں پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران آبی وسائل کے سیکٹر میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر فیصل واوڈا نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں واٹر ریسورسز سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے سفیر کو بتایا کہ پاکستان میں آبی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع پیمانے پر صلاحیت موجود ہے اور جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی پر کشش مراعات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ جاپانی سفیر نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply