وزیر برائے داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال یوم اقبال کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر برائے داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے قومی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیوںکے تسلسل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اپنائے بغیر ملت کی تعمیر اور تکمیل نامکمل ہے، شاعر مشرق علامہ اقبال کا فلسفہ ہمیں خودی پر یقین رکھنا سکھاتا ہے، اقبال نے سوئی ہوئی قوم میں یقین پیدا کیا، …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر برائے داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے قومی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیوںکے تسلسل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت سوچ اپنائے بغیر ملت کی تعمیر اور تکمیل نامکمل ہے، شاعر مشرق علامہ اقبال کا فلسفہ ہمیں خودی پر یقین رکھنا سکھاتا ہے، اقبال نے سوئی ہوئی قوم میں یقین پیدا کیا، آج کے پاکستان میں امن کے سائے پھیل رہے ہیں، پاکستان لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں اور دہشت گردی کے گرداب سے نکل چکا ہے، اس ابھرتے ہوئے پاکستان میں کسی ”ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ“ کی قطعی گنجائش نہیں ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مایوسی کی آواز کو رد کریں اور امید کے ساتھ چلیں، کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔ جمعرات کو پاک چائنہ سنٹر میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار نہیں رکھا گیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہا اور ہر دہائی کے بعد ملک آمریت کا شکار ہوتا رہا اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملا، جب ہم نے 2025 وژن دیا اور کہا کہ 2025ءتک پاکستان دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا تو بقراطوں اور سقراطوں نے ہمارا مذاق اڑایا لیکن آج عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی جانب بڑھتا ہوا تسلیم کر رہے ہیں اور رپورٹ کر رہے ہیں کہ ترقی کی یہی رفتار رہی تو 2030ءتک پاکستان صف اول کی معیشتوں میں شمار ہو گا۔

Leave a Reply