وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کے مستقبل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے منگل کو پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے انہیں ایئر لائن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی۔ پی آئی اے کے مستقبل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایئر لائن کے محصولات کے اضافے کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے منگل کو پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے انہیں ایئر لائن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی۔ پی آئی اے کے مستقبل کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایئر لائن کے محصولات کے اضافے کے ساتھ بہتر خدمات کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے نیئر حیات کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کے لئے اور قومی ایئر لائن کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply