وزیر تعلیم شفقت محمود کا فلم پروڈکشن پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں آن لائن بہت سے پراجیکٹس ہورہے ہیں، شاکر علی میوزیم اور پی این سی اے کو کلچرل ہب بنائیں گے، پاکستان فلم انسٹی ٹیوٹ بننا ضروری ہے، فلم ہیر ٹیج بہت ضائع ہوچکا ، حکومت فلم انسٹیٹیوٹ بنانے کیلئے پوری کوشش کریگی،وہ شاکر علی میوزیم میوزم میں فلم پروڈکشن پروگرام …

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں آن لائن بہت سے پراجیکٹس ہورہے ہیں، شاکر علی میوزیم اور پی این سی اے کو کلچرل ہب بنائیں گے، پاکستان فلم انسٹی ٹیوٹ بننا ضروری ہے، فلم ہیر ٹیج بہت ضائع ہوچکا ، حکومت فلم انسٹیٹیوٹ بنانے کیلئے پوری کوشش کریگی،وہ شاکر علی میوزیم میوزم میں فلم پروڈکشن پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ‘ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے فوزیہ سعید ،نئیر علی دادا، سید نور، کامران لاشاری ، شاہد محمود ندیم ، سرمد کھوسٹ اور موسیقار وزیر افضل سمیت دیگر شخصیات موجود تھ ،وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا کہ کالج کے زمانے میں ہماری سب سے بڑی تفریح فلم ہوتی تھی حکومت فلم انسٹیٹیوٹ بنانے کیلئے پوری کوشش کریگی، انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں فلم انسٹیٹیوٹ بھی بن سکتا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی این سی اے کا مذکورہ منصوبہ قابل تعریف ہے ‘ فلم کے حوالے سے کوشش ہے کہ ملکی فلم انڈسٹری بہتر بنے ‘ ہم اپنے فلم ہیریٹج کو محفوظ بنانے کے لیے کام کررہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام میں رکاوٹیں ہیں مگر فلم انڈسٹری ضرور بنے گی ‘ چاہتے ہیں کہ ملک میں فلم فیسٹیول منعقد ہوں ‘ ہم نے پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا مگر آج زوال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ‘ماضی سے سیکھ کر اگر بڑھ رہے ہیں آن لائن کورس اس سلسلہ کی ایک ابتداہے،ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے فوزیہ سعید نے کہا کہ اس پروگرام کو امریکہ، جرمن اور صوبائی حکومتوں کی سپورٹ حاصل ہوگی،حکومتی سرپرستی میں تسلیم کیا گیا ہے کہ فلم اچھا کام ہے، سرمد کھوسٹ نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے یہ بڑا سنہری موقع ہوگا، فیکلٹی ممبران میں ملکی اور غیر ملکی فلم میکرز، ڈائریکٹر اور تکنیکی ماہرین شامل ہونگے ،اس موقع پر شاہد محمود نے کہا کہ فلم کے حوالے سے لاہور قیام پاکستان سے قبل سے مرکز رہا ہے، لاہور سے فلم پروگرام کا شروع ہونا خوش آئند ہے، اس موقع پر معروف اداکارہ نشو بیگم نے کہا کہ ماضی میں شاہکار فلمیں بنتی رہیں،نوجوان فلم میکرز اور فنکار بھی ماضی کی طرح کام کریں، چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میاں امجد فرزند نے کہا کہ حکومت ہمیں سپورٹ کرے، نیفڈک کے ریسورسز پاکستانی پروڈیوسرز کو دیئے جائیں، سید نور نے کہا کہ فلم سازی پڑھنے کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے سے آتی ہے، فلم اکیڈمی اور آرکائیو کے شعبے میں حکومت سپورٹ کرے۔