وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ملاقات
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے صوبائی وزیرِ صحت و آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ملاقات کی ۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں سینیٹر محمد اسحاق ڈارکے کردار کو سراہا۔اس موقع پر صحت، فلاح و بہبود اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔









