اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر افسوس ہوا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر افسوس ہوا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام نیز مرحومہ کے اہل خانہ اور حامیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، بیگم خالدہ ضیاء نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رکھی، مشکل اوقات میں ان کی استقامت اور قیادت ایک دیرپا ورثہ چھوڑ گئی ہے،
انہیں ملک اور عوام کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے والوں کی جانب سے ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہم آپ کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ آپ کو ان کی خدمات کی یادوں اور ان کے چھوڑے ہوئے ورثے سے حوصلہ اور تسلی حاصل ہو۔








